30 مارچ 2013 - 19:30

بحرین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب شہید جعفر الطویل کی عزا میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں جن پر آل خلیفہ کے گماشتوں نے زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب شہید جعفر الطویل کی عزا میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں۔اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے کرزکان، سار اور الدراز میں مظاہرین نے ریلیاں نکال کر شہید جعفر الطویل کے قاتلوں کو قصاص کرنے کا مطالبہ کیا۔آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو متفرق کرنے کے لیے زہریلی گیس کا استعمال کیا۔سار کے علاقہ میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے ایک شہری کو گولیوں سے زخمی کر دیا۔واضح رہے کہ جعفر الطویل ۳۵ سالہ جوان ۲۶ مارچ کو آل خلیفہ کی طرف سے شہریوں کے گھروں میں پھینکی جانے والی زہریلی گیس کی وجہ سے مسموم ہو کر شہید ہو گیا تھا۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242